ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی : بغیر ٹکٹ ٹرین پر سفر کرنےوالے پانچ مسافروں کو ایک مہینہ جیل کی سزا

اُڈپی : بغیر ٹکٹ ٹرین پر سفر کرنےوالے پانچ مسافروں کو ایک مہینہ جیل کی سزا

Mon, 17 Oct 2022 20:00:11    S.O. News Service

اُڈپی:17؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بغیر ٹکٹ ٹرین پر سفر کرنےو الے مسافروں کو اُڈپی کی جے ایم ایف سی عدالت نے ایک مہینہ جیل اور فی کس 1000ہزارروپیہ جرمانہ عائد کردیا ہے۔

موصولہ خبر کے مطابق کیرلا سے گواجانے کےلئے متسیاگندھا ایکسپرس ٹرین نمبر 12620  کے ذریعے گوا کے لئےپانچ مسافر جنید (24)، سجیت(23)، وشنو (25)، انیس (24) اور مسعاب (24)   سفر کررہے تھے۔ ایکسپرس ٹرین جب اُڈپی ریلوے اسٹیشن پہنچی تو ٹکٹ کلکٹر(ٹی سی ) نے ان سے ٹکٹ پوچھا تو ان  سب نے لاپرواہی برتتےہوئے کوئی جواب نہیں دیا۔ یعنی ان کے پاس کوئی ٹکٹ نہیں تھا۔

معاملے کو لےکر ریلوے پروٹکشن فورس کے سب انسپکٹر سدھیر شٹی اور اہلکار زینا پنٹو نے کیس درج کرلیا۔ کیس کی عدالت میں شنوائی ہوئی اور عدالت نے انہیں ایک مہینہ کی جیل اور فی کس 1ہزار روپئےکا جرمانہ عائد کرتےہوئےکہاکہ اگر متعلقہ ملزمان جرمانہ ادا کرنےمیں ناکام رہے تو انہیں مزید دو مہینہ جیل میں بند رکھا جائے۔


Share: